0
Tuesday 21 Aug 2018 21:27

ترکی، انقرہ میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ

ترکی، انقرہ میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکا کے سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، جبکہ سفارتخانہ عید الضحیٰ کی چھٹیوں کی وجہ سے ایک ہفتے کے لئے بند ہے۔ میڈیا نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ صبح پانچ بجے نامعلوم کار سواروں نے سفارتخانے پر فائرنگ کی، انہوں نے چار یا پانچ گولیاں داغیں، لیکن خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، حملہ آور سفید کار میں سوار تھے اور گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے، جب ایک امریکی پادری کی گرفتاری پر ترکی اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 745783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش