0
Thursday 23 Aug 2018 16:48

نئی دہلی کی ایران کے ساتھ تیل کے معاہدے کی کوششیں، انڈین میڈیا

نئی دہلی کی ایران کے ساتھ تیل کے معاہدے کی کوششیں، انڈین میڈیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ویب سائٹ ایرنا نے انڈین اخبار ہندو بزنس لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان ہر قسم کے دباو کے باوجود ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ختم نہیں کرے گا۔ ہندوستان کی کوشش ہے کہ وہ یورپی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایران کے ساتھ تجارتی روابط میں توسیع کیلئے کوئی راستہ نکال سکے۔ اس اخبار کے مطابق ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو یہ بات منوانے کی کوشش کی جائے گی کہ انکی جانب سے لگائی جانے والی ایران مخالف پابندیاں ہندوستان اور ایران کے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو متاثر نہ کریں۔
 
ہندوستان کے ایک اعلی سطحی حکومتی رکن نے بتایا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سوشما سوراج آئندہ نزدیک میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپو سے ہونے والی ملاقات میں ایران کے ساتھ ہندوستان کے روابط پر بات کریں گی۔ اس ملاقات میں ہندوستانی وزیر دفاع سیتارامان اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی شامل ہوں گے۔ ہندوستان کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کی ضرورت ہے۔
 
ہندوستان کے ایک تاجر نے جو تیل کا کاروبار کرتا ہے نام نہ لانے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہندوستان میں تیل کی درآمد کے بنیادی ترین مراکز عراق، سعودی عرب اور ایران ہیں لیکن ایران سے آنے والا تیل بعض تیکنیکی اور تجارتی مسائل کی وجہ سے ہندوستانی ریفانئنریز کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دوسری جانب ہندوستان آئل کمپنی کے چیئرمین سنجیو سنگھ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق جو بھی فیصلہ کیا جائے ایسی ہر قسم کی صورتحال میں ہندوستان کے آئل ڈپو محفوظ رہیں گے۔
 
پی آر ایس گروپ کے صدر کریسٹوفر مک کی نے کہا ہے کہ ہندوستان تیل کی برآمدات سے متعلق ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے متعلق ہونے والے مذاکرات کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے جو ایک نئی جنگ کا آغاز ہے اور اس جنگ میں وہی کامیاب ہو گا جو زیادہ مضبوط ہو گا۔ ہندوستان بہت بڑا ترقی پذیر بازار ہے جو بہت جلد دنیا کے نقشہ پر ایک عظیم قوم کی شکل میں نمودار ہو گا لہذا ان کو ضرورت ہے کہ وہ مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ معاہدے کریں۔
خبر کا کوڈ : 745928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش