0
Monday 27 Aug 2018 01:28
ٹرمپ جیسے شخص کیساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے

ایران کیساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں، مہاتیر محمد

ایران کیساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں، مہاتیر محمد
اسلام ٹائمز۔ مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے، جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 746639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش