0
Friday 31 Aug 2018 22:21

ٹرمپ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ ہونیکی دھمکی

ٹرمپ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ ہونیکی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر نے ’بلوم برگ‘ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ڈبلیو ٹی او نے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ جاری رکھا تو وہ تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی محفوظ تجارتی پالیسی پر سودے بازی نہیں کرے گا، اگر عالمی تجارتی تنظیم نے امریکی تجارتی پالیسی کے برخلاف فیصلے دیئے تو ہم خود کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ کر لیں گے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے فوکس نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوائے امریکا کے ڈبلیو ٹی او ہر ملک کو فائدہ پہنچا رہی ہے، جب کہ امریکا کے ساتھ اس تنظیم کا رویہ نامناسب اور غیر منصفانہ رہا ہے اس لیے اب امریکا کو اس تنظیم کے ساتھ تعلق پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ دوسری جانب امریکا پہلے ہی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے جنیوا میں دو ممالک کے درمیان عالمی تجارتی تنازعات کو سننے اور ان کا فیصلہ کرنے والی ’ سٹیلمنٹ باڈی‘ کے لیے ججز کی تقرری کے عمل کو روک چکا ہے اور ججز کی کمی کے باعث پورا نظام معطل ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد عالمی تجارت کے لیے قوانین مرتب کرنے اور دو ممالک کے درمیان تجارتی تنازعوں کو حل کرنا ہے تاہم امریکی صدر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے حال ہی میں کیے گئے چند فیصلوں سے ناخوش نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 747284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش