0
Saturday 1 Sep 2018 23:50

سندھ حکومت لگژری گاڑیوں کا استعمال روکنے میں ناکام

سندھ حکومت لگژری گاڑیوں کا استعمال روکنے میں ناکام
اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے باوجود سندھ میں حکومتی شخصیات اور بیورو کریٹس کی جانب سے 149 لگژری گاڑیوں کا استعمال بدستور جاری، سابقہ حکومتی شخصیات سے 24 لگژری گاڑیاں واپس لینے میں نگراں اور موجودہ سندھ حکومت بھی ناکام ہوگئی۔ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والی اہم شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی تجویز پر بھی عمل نہ ہوا، 24 گمشدہ گاڑیوں کے حقائق چھپانے کیلئے گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں سے کرایہ وصولی کی تجویز پیش کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی شخصیات کیلئے لگژری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کے باوجود سندھ میں حکومتی شخصیات کی جانب سے لگژری گاڑیوں کا بلاروک ٹوک استعمال جاری ہے۔ حکومت سندھ نے عدالت عظمیٰ کو 149 لگژری گاڑیوں کی موجودگی کی رپورٹ تو جمع کرا دی ہے، مگر ان میں سے 24 لگژری گاڑیاں تاحال سابقہ حکومتی شخصیات سے واپس نہیں لی جا سکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 747506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش