0
Sunday 2 Sep 2018 13:22

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز، 10 ارب پودے اگانے کا ہدف مقرر

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز، 10 ارب پودے اگانے کا ہدف مقرر
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج سے شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آج سے شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم کو پلانٹ فار پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال میں 10 ارب درخت اگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کریں گے اور آج ملک کے بڑے شہروں میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ہر صوبے میں وہاں کی زمین اور موسم کے لحاظ سے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو مختلف شہروں میں قائم 190 مراکز میں مفت پودے فراہم کریں گی۔

بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے، لوگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے درخت کاٹتے ہیں، اس لئے صوبے کے باسیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، شہر میں آج 5 ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 747587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش