0
Sunday 2 Sep 2018 23:13

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اہم ارکان کو شامل کرنے اور وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن رہنماؤں کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا، ان میں علی زیدی، علی امین گنڈہ پور، مراد سعید اور اعظم سواتی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان اعظم سواتی کو سونپا جائے گا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کو دی جائے گی جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا تاہم ان کی وزارت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 747698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش