0
Tuesday 4 Sep 2018 13:26

پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لئے کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ صدر آزاد جموں کشمیر نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال پر بات چیت سمیت ظلم و بربریت پر او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے اور روک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا اور پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لئے کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 747994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش