0
Friday 7 Sep 2018 17:27

ڈی آئی خان میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ، اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی

ڈی آئی خان میں زیر زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ، اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں زیرِ زمین گڑگڑاہٹ کا معمہ حل کرنے کیلئے اسلام آباد سے ماہرین کی 5 رکنی ٹیم پہنچ گئی۔ سیسمک اور جیولوجسٹ ماہرین کی 5 رکنی ٹیم سائنسی آلات سے علاقے کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ کڑی شموزئی میں گذشتہ ہفتے وقفے وقفے سے زیرِ زمین خوفناک گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کے واقعات معمہ بنے ہوئے ہیں اور اہلِ علاقہ پُراسرار صورتحال سے پریشان ہیں۔ دوسری جانب زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور جھٹکوں سے کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ واقعے کی خبر میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ کی طرف سے بلائی گئی سیسمک اور جیولوجیکل ماہرین کی 5 رکنی ٹیم کڑی شموزئی کاجائزہ لے رہی ہے۔ ماہرین کی ٹیم 24 گھنٹے میں صورتحال کا جائزہ لیکر زیرِ زمین گڑگڑاہٹ اور زمین ہلنے کی وجوہات معلوم کر کے انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 748630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش