0
Sunday 9 Sep 2018 20:22

عارف علوی بہ طورِ صدر پورے پاکستان کے لیے کام کریں گے، سردار عثمان بزدار

عارف علوی بہ طورِ صدر پورے پاکستان کے لیے کام کریں گے، سردار عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ تیرہویں صدرِ مملکت کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاق مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج وفاق مکمل ہوگیا۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب وزیرِ اعظم عمران خان کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، عارف علوی بہ طورِ صدر پورے پاکستان کے لیے کام کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب صدر صوبوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار بہ خوبی ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ آج صدرِ مملکت کی تقریبِ حلف برداری میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، پنجاب کے عثمان بزدار اور بلوچستان کے جام کمال بھی شریک تھے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو صدارتی انتخاب میں ہرا کر صدر منتخب ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 749066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش