0
Sunday 9 Sep 2018 20:52

پاکستان کا ایران کیساتھ ریل رابطہ بحال کرنیکا فیصلہ

پاکستان کا ایران کیساتھ ریل رابطہ بحال کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی تاجروں اور زائرین کیلئے خوشخبری، حکومتِ پاکستان نے ایران کیساتھ ریل کے ذریعے بھی رابطہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ریلوے کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ ایران کیساتھ ریل کے ذریعے بھی رابطہ بحال کرنا چاہتے ہیں، جس کیلئے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے ٹریک کو ازسر نوء تعمیر کیا جائے۔ کوئٹہ سے تفتان تک 700 کلو میٹر کا ٹریک تعمیر ہوگا، جس پر مسافر اور فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ ریل کا رابطہ بحال ہونے سے جہاں لاکھوں زائرین مستفید ہوں گے، وہاں تاجروں کو بھی سامان لانے اور لے جانے میں سہولت میسر آجائے گی۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایران سے رابطہ کرکے ٹریک کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔ یاد رہے کہ پاک ایران ریل رابطہ بحال ہونے سے گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 749067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش