0
Friday 27 May 2011 19:09

پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پر عمل کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائیگا، وزیراعظم

پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پر عمل کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائیگا، وزیراعظم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پر عمل کرنا چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ انھوں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں ملک کی سیکورٹی کی صورتحال اور وفاقی بجٹ سے متعلق غور کیا گیا اور اہم تنصیبات کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کو وزیراعظم گیلانی نے اپنے دورہ چین اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ہونے والی بات چیت سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے سانحہ پی این ایس مہران کے بارے میں بریفنگ دی۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعے پر جلد کمیشن قائم کیا جائے گا۔ دہشت گرد کاروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے قبل حالات کنٹرول میں تھے۔ انھوں نے بتایا کہ القاعدہ سربراہ کی ہلاکت کے بعد دہشت گردوں نے ان کی موت کے بدلے کیلئے آواز اٹھائی۔
قبل ازاین کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے دورہ چین کے حوالے سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چینی قیادت نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔ 
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دہشت گردی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اور پاکستانی حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 74930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش