0
Thursday 13 Sep 2018 11:23

چترال میں ہونیوالی خودکشیوں کی وجوہات سامنے آ گئیں

چترال میں ہونیوالی خودکشیوں کی وجوہات سامنے آ گئیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چترال میں ہونے والی حالیہ خودکشیوں کی اہم وجہ زبردستی ہونے والی شادیاں ہیں جن میں نوجوانوں سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔ انکوائری کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گھریلو مسائل اور امتحانات میں کم مارکس آنا بھی خودکشی کی دیگر وجوہات میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع چترال میں ماہر نفسیات نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور حالیہ لہر مستقبل میں خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ چترال میں جنوری 2017ء سے اب تک خودکشی کے 33 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 2017ء میں زبردستی یا بغیر پوچھے شادی کی وجہ سے خودکشی کے 21 واقعات رونما ہوئے تھے، جبکہ  رواں برس اگست تک چترال میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ چترال میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 749777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش