0
Friday 14 Sep 2018 18:30

دشمن ایران اور عراق میں اختلاف ایجاد کرنا چاہتا ہے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، آئمہ جمعہ

دشمن ایران اور عراق میں اختلاف ایجاد کرنا چاہتا ہے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، آئمہ جمعہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے عظیم اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے آئمہ جمعہ و جماعت نے کہا ہے کہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ ایران اور عراق کی عوام کے درمیان اختلاف ایجاد کرے۔ آئمہ جمعہ نے مسئولین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا کہ عراق کے شہر بصرہ کے عوام پانی کی قلت پر معترض ہیں۔ اس شہر میں پانی اور بجلی کی قلت ہے اور عراقی حکومت بھی عوام مسائل کی طرف توجہ نہیں کر رہی لیکن یہاں بعض اسلام اور عراق مخالف لوگ اس فرصت سے سوئے استفادہ کرتے ہوئے منافقین کے ہمراہ عراقی مجاہدین الحشد الشعبی اور ایران حکومت کے خلاف غلط اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ عراق کے شہر بصرہ میں ایران کی قونصلیٹ کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے، یہ در حقیقت دشمن کی سازش ہے جو دونوں اقوام کو ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتا ہے۔
 
قم المقدس کے امام جمعہ نے اپنے خطبہ میں کہا ہے کہ امریکہ ہمارے مسئولین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہیئے کہ امریکہ کا مذاکرات کی دعوت دینا فریب اور دھوکہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہمارے معزز مسئولین کو چاہیئے کہ وہ بین الاقوامی اجلاسوں میں ضرور شرکت کریں لیکن امریکہ کے دھوکہ میں نہ آئیں۔ مشہد مقدس کے امام جمعہ نے کہا کہ جو کچھ آج کے دور میں ایران میں ہو رہا ہے وہ نفسیاتی جنگ ہے۔ ہمارے ملک کا اصل مسئلہ معاشی مشکلات نہیں ہیں بلکہ ان مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے نفسیاتی جنگ ہے۔ آیت اللہ علم الھدی نے کہا کہ موجودہ دور میں دشمن نے ہمارے گھروں میں ہمارے دسترخوان کو بھی ہدف بنا رکھا ہے، ہم درحقیقت ایک معاشی جنگ میں ہیں۔ ابھی کسی سے جواب لینے کا وقت نہیں ہے۔ ہمیں محاذ کو متحد کرتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ عوام اور مسئولین کو چاہیئے کہ ایک محاذ پر دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 750008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش