0
Saturday 15 Sep 2018 11:29

مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا امکان نہیں، نرملا سیتا

مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا امکان نہیں، نرملا سیتا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جب تک سرحد پار سے برآمد کی جانے والی دہشت گردی پر روک نہیں لگائی جاتی، مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت مذاکرات کی تجدید چاہتی ہے تو اسے دہشت گردی کے محاذ پر کارروائی کرنی ہو گی۔ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے باوجود کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ادھر نئی دہلی کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ باہمی تعلقات کے سلسلے میں پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کا رویہ مثبت ہے اور بھارت کو بھی مثبت رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں بھارت کے سابقہ موقف پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 750094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش