0
Wednesday 19 Sep 2018 11:38

خیبرپختونخوا حکومت کا این ایف سی ایوارڈ اجرا تک فاٹا بجٹ کا کنٹرول لینے سے انکار

خیبرپختونخوا حکومت کا این ایف سی ایوارڈ اجرا تک فاٹا بجٹ کا کنٹرول لینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجرا تک قبائلی علاقوں کا بجٹ اپنے کنٹرول میں لینے سے معذرت کرلی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجرا کے ذریعے صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات کے لئے فارمولے کے مطابق فنڈزکی تخصیص تک مذکورہ قبائلی علاقوں کا بجٹ اپنے کنٹرول میں لینے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بارے میں وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، جنھیں تجویزدی گئی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے اجرا تک فاٹا کیلئے مختص بجٹ کا استعمال پہلے سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق وزارت سیفران کی نگرانی میں فاٹا سیکریٹریٹ کے ذریعے ہی استعمال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 750978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش