0
Sunday 29 May 2011 00:28

اندرونی مدد کے بغیر مہران بیس پر حملہ ناممکن تھا،6 امریکی انجینئرز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اندرونی مدد کے بغیر مہران بیس پر حملہ ناممکن تھا،6 امریکی انجینئرز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پی این ایس مہران حملے میں چھ امریکی انجینئرز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کے تحقیقاتی افسران کو تاحال بیس میں رسائی نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس مہران حملے کی تحقیقات پر مامور افسران نے واضح کیا ہے کہ اندرونی مدد کے بغیر مہران بیس پر حملہ ناممکن تھا اور انہیں شبہ ہے کہ یہ مدد پی این ایس مہران پر خدمات انجام دینے والے امریکی انجینئرز نے فراہم کی۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے چھ امریکی انجینئرز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف پی این ایس مہران حملے کی تحقیقات میں پولیس کے تفتیشی افسران کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی، تاہم پولیس کے تحقیقاتی افسران کو تاحال بیس میں رسائی نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک سینئر نیول آفیسر کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا جائے گا۔ کوآرڈینیٹر کے تعین تک پولیس کے تحقیقاتی افسران کو بیس میں داخلے کی اجازت ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 75249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش