0
Thursday 27 Sep 2018 22:20

غیر قانونی مہاجرین و تارکین وطن کو شہریت دینے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

غیر قانونی مہاجرین و تارکین وطن کو شہریت دینے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں غیر قانونی مہاجرین و تارکین وطن کو پاکستانی شہریت دینے کے خلاف قرارداد جمع، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے خلاف قرارداد جمع کرائی، ارکان شاہد تھیم، تاج محمد ملاح، قاسم سومرو، ھیر سوہو، شہناز انصاری، ماروی راشدی، سجیلا لغاری، کلثوم چانڈیو، ریاض شیرازی تائید کندگان میں شامل ہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگالی، برمی، ازبک، چیچن، افغان اور دیگر غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کے اعلان پر تشویش ہے، غیر قانونی تارکین وطن و مہاجرین کا سب سے زیادہ بار صوبہ سندھ پر ہے، سندھ کی عوام نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مذکورہ تارکین وطن کو شناختی کارڈ اور ڈومیسائیل دینے کی سخت مخالف ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت بی این پی سے معاہدے کی پاس رکھتے ہوئے مہاجرین کو شہریت دینے سے اجتناب برتے، وزیراعظم عمران خان کے حالیہ اعلان سے سندھ کی عوام میں بے چینی ہے، سندھ کی عوام اپنے وسائل، روزگار کے وسائل اور امن و امان کے حوالے سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہے، سندھ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ غیرملکی تارکین وطن و مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے عمل کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 752599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش