0
Friday 28 Sep 2018 19:02

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیراعلٰی محمود خان نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ پشاور کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، اسپیشل اسسٹنٹ برائے سیاسی امور نعیم الحق، اسپیشل اسسٹنٹ برائے میڈیا افتخار درانی اور سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ عمران خان اپنے اس دورے میں خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ اراکین سے ملاقات کریں گے اور فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ بھی لیں گے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پشاور کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وہ نئے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 752677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش