0
Sunday 30 Sep 2018 13:38

اگر حکومت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز لائی تو ہم بھرپور حمایت کرینگے، سراج الحق

اگر حکومت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز لائی تو ہم بھرپور حمایت کرینگے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سابقہ حکومت کے فیصلوں کو دوام بخشاھے، ضمنی بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ کھاد، گیس، بجلی سمیت 1800 اشیا مہنگی کردی گئیں، کراچی سے خیبر تک عوام مہنگائی کا رونا رو رہی ہے، ڈیرہ غازی خان کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر جنوبی پنجاب کے امیر شیخ عثمان فاروق، چوہدری عزیر لطیف، اظہراقبال حسن، ضلعی امیر پروفیسر عطا محمد جعفری، ڈاکٹر عرفان اللہ اور منیر احمد کلاچی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور منی بجٹ سے محسوس ہو رہا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کی چکی میں پسنے والی عوام کو ریلیف دئیے بغیر ہی بھاری بھرکم ٹیکس عائد کر دئیے گئے ہیں، تاہم جماعت اسلامی تبدیلی کی دعویدار حکومت کو اسکی منشا کے مطابق سو دن کا وقت دینے کے حق میں ہے اور ہمیں حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1977ء سے لیکر اب تک ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر انگلیاں اٹھائی جاتی رہی ہیں اور موجود الیکشن میں بھی دھاندلی کا رونا اب تک رویا جا رہا ھے اور یہ رونا دھونا جاری رھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جا ئے۔ امیرجماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ اگر حکومت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز اسمبلی میں لائی تو ہم ایسی تجویز کی بھرپور حمایت کریں گے۔ جنوبی پنجاب اس ملک کا پسماندہ ترین خطہ ہے، افسوس کی بات ہے ماضی میں تین مرتبہ اس علاقہ کو صدارت، گورنر، وزیراعلی اور اسپیکر کا اعزاز ملا لیکن علاقہ کو ترقی نہیں دی گئی، پی ٹی آئی نے حکومت ملنے پر پہلے سو دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا یہ وعدہ پہلے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) بھی کر چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے۔ اس خطہ کو الگ صوبہ بنائے بغیر علاقہ میں ترقی ممکن نہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 753029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش