0
Monday 1 Oct 2018 19:13

پشاور، خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار

پشاور، خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے معصوم شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے ہزاروں روپے ہڑپ کرنے والے دو رکنی نوسر باز گروہ کو گرفتار کرلیا، مدعی صابر خان ولد صاحب خان سکنہ پبی نوشہرہ نے چند روز قبل تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا پبی میں ہوٹل کا بزنس ہے، صدام حسین ولد سخی رحمن سکنہ شکردرہ لاچی کوہاٹ حال نوشہرہ آرمڈ کالونی کا اکثر ہمارے ہوٹل آنا جانا تھا، جو اپنے آپ کو خفیہ ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا تھا چونکہ میرے بہنوئی کا قومی شناختی کارڈ بلاک تھا، جس کے عوض صدام حسین نے مجھ سے 40 ہزار روپے لئے ہیں۔ گزشتہ روز چمکنی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار میں سوار دو رکنی نوسر باز گروہ صدام حسین ولد سخی رحمن سکنہ شکردرہ لاچی کوہاٹ اور محمد نعیم ولد محمد کریم سکنہ کرم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پستول اور ایک عدد واکی ٹاکی وائرلیس سیٹ برآمد کرکے گرفتار کر لیاملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ خود کو خفیہ ایجنسی کا جعلی اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح افراد کو لوٹتے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 753283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش