0
Saturday 6 Oct 2018 00:38

شہباز شریف کو کیوں گرفتار کیا گیا، نیب نے تفصیلات جاری کردیں

شہباز شریف کو کیوں گرفتار کیا گیا، نیب نے تفصیلات جاری کردیں
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی وجوہات  سامنے آگئیں، نیب نے ایک اور اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور کاسا ڈویلپرز کی تحقیقات ہو رہی تھیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ شہباز شریف نے فواد حسن فواد کے ساتھ ملکر چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ منسوخ کیا، جبکہ ٹھیکہ قانون کے مطابق تھا۔

شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب لینڈ ڈیلمپنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور ٹھیکہ منسوخ کرکے منظور نظر بسم اللہ کمپنی کو دیا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی۔ شہباز شریف کے اس عمل سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ شہباز شریف نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کا ٹھیکہ بسم اللہ کمپنی کو نوازنے کے لیے دیا۔
  
 
خبر کا کوڈ : 754116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش