0
Friday 26 Apr 2024 22:34

ایران مشرق وسطی میں ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین

ایران مشرق وسطی میں ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ ڈاکٹر علی باقری کہ جو برکس ممالک کے نائبین و خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہیں، نے چینی صدر کے خصوصی نمائندے چانگ کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی۔

اس ملاقات کہ جس میں ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی بھی شریک تھے، ڈاکٹر باقری نے تاکید کی کہ برکس نے ثابت کیا ہے کہ کثیرالجہتی کے دائرۂ کار میں رکن ممالک کے تناظر و نقل و حرکت میں اپم کردار ادا کرنے کے حوالے سے اس پاس انیشی ایٹو موجود ہے۔

اس ملاقات میں چینی صدر کے خصوصی نمائندے چانگ نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر ہونے والے صیہونی ہوائی حملے کی شدید مذمت کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں ایران کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور خطے میں ایران کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنی گفتگو کے آخر میں چینی اعلی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ایران، مشرق وسطی میں ہمیشہ سے اس کا ایک اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1131360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش