0
Monday 8 Oct 2018 13:17

افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا

افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستان نے قونصل خانہ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 40 دن کی بندش کے بعد کھول دیا گیا، جس کے بعد ہزاروں افغان باشندے ویزا کے حصول کے لئے جلا ل آباد قونصل خانہ پہنچ گئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان میں بند قونصل خانہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 754623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش