0
Monday 8 Oct 2018 18:39

کشمیر ہمارا تھا اور ہمیشہ ہمارا رہیگا، راجناتھ سنگھ

کشمیر ہمارا تھا اور ہمیشہ ہمارا رہیگا، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اس کو بھارت سے چھین نہیں سکتی ہے۔ اُترپردیش کے شہر لکھنو میں مرکزی پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے زیراہتمام ایک تقریب کے حاشیے پر بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ’’کشمیر ہمارا یعنی بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس جز لاینفک کو دنیا کی کوئی بھی طاقت بھارت سے الگ نہیں کرسکتی ہے اور نہ کوئی طاقت کشمیرکو ہم سے چھین سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمیشہ ہمارا ہی رہے گا۔ راجناتھ سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی کا خاتمہ کرنے کیلئے فوج اور پولیس کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف کے دستے اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان امن مخالف یا تشدد کے طرفدار نہیں لیکن کچھ عناصر تشدد کے لئے اُکساتے رہتے ہیں اور ایسے عناصر و گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی نوجوان کشمیر میں بندوق اُٹھا لیتا ہے تو اُس کو فورسز سے کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے  بلدیاتی انتخابات اور اس کے بعد کرائے جانے والے پنچایتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لئے پختہ سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 754641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش