0
Monday 8 Oct 2018 23:39

وزیراعظم عمران خان زائرین کربلا کے مسائل حل اور شیعہ نسل کشی کا سدباب کریں، علامہ مقصود ڈومکی

وزیراعظم عمران خان زائرین کربلا کے مسائل حل اور شیعہ نسل کشی کا سدباب کریں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل سعود نے امریکا اور اسرائیل سے دوستی کرکے نہ فقط امت مسلمہ سے خیانت کی ہے، بلکہ خود اپنی ذلت و رسوائی کا بھی انتظام کیا ہے، وزیراعظم عمران خان خصوصی طور زائرین کربلا کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدام کریں، شیعہ نسل کشی کے سدباب کیلئے فوری اقدام کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے گھارو پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکا فقط عالم اسلام ہی نہیں، بلکہ عالم انسانیت کا دشمن ہے، اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے اسے شیطان بزرگ یعنی بڑے شیطان کا لقب دیا تھا، آل سعود نے امریکا اور اسرائیل سے دوستی کرکے نہ فقط امت مسلمہ سے خیانت کی ہے، بلکہ خود اپنی ذلت و رسوائی کا بھی انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکا سے کبھی دوستوں کو بھی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یمن میں جارح قوتوں کی جانب سے بدترین انسانی المیہ وقوع پذیر ہوا ہے، ہزاروں، لاکھوں معصوم انسان بھوک سے مر رہے ہیں اور جو بچ گئے ہیں، انہیں عالمی سامراجی قوتیں امریکا، اسرائیل، آل سعود اور ان کے اتحادی بمباری کرکے مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ظالم کے خلاف ہیں، یہ مظلوم کشمیر کا ہو، یمن کا ہو یا فلسطین کا، مجلس وحدت مسلمین اس مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی، تحریک انصاف حکومت جارحین کے مقابلے میں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں زائرین کربلا شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیراعظم عمران خان خصوصی طور ان زائرین کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی جاری ہے، جس کے سدباب کیلئے فوری اقدام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 754686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش