0
Tuesday 9 Oct 2018 18:13

اسلام آباد سمیت لاہور اور ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

اسلام آباد سمیت لاہور اور ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سمیت لاہور اور ملتان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے قابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، بااثر اور طاقتور مافیا سے سرکاری اراضی پر قبضہ ہر صورت چھڑایا جائے گا۔ ملتان میں انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے شیرشاہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بڑی کارروائی کی، سڑک کنارے قابضین کی غیر قانونی دکانیں، پتھارے اور رکاوٹوں کو گرا دیا گیا ہے۔ تجاوزات گرانے کے لئے ہیوی مشینری سے کام لیا جا رہا ہے، انتظامیہ نے سڑک سے تجاوزات مسمار کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے، ادھر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، انسداد تجاوزات کمیٹی کا سربراہ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا، کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بااثر اور طاقتور مافیا سے سرکاری اراضی پر قبضہ ہر صورت چھڑایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے قابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 754908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش