0
Saturday 20 Oct 2018 09:43

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی رکوانے کیلئے مداخلت کرے، حریت کانفرنس

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی رکوانے کیلئے مداخلت کرے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی جائز آواز کو خاموش اور حق خودارادیت کے مطالبے کو کمزور کرنے کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کو حد درجہ افسوس ناک اور قابل تشویش قرار دیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ اور نسل کشی رکوانے کیلئے مداخلت کرے۔ حریت کانفرنس نے کشمیر کے طول و عرض میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں قتل و غارت گری، ماردھاڑ اور نوجوانوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 756778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش