0
Saturday 20 Oct 2018 09:30

مسلمان مسلکی انتشار سے باہر آئیں، ڈاکٹر عبداللطیف الکندی

مسلمان مسلکی انتشار سے باہر آئیں، ڈاکٹر عبداللطیف الکندی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت اہلحدیث کے جنرل سکریٹری مولانا عبداللطیف الکندی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کا قتل عام روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آئے دن بوڑھے باپ کے کندھے پر اس کے نوجوان بچے کی لاش کا تکلیف دہ منظر دلوں میں اضطراب اور جذبات میں طوفان پیدا کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ستم ظریفی یہ کہ تلاشی کارروائیوں کے نام پر قصبوں و دیہاتوں میں توڑ پھوڑ، زدوکوب، خوف و ہراس کا بھیانک ماحول پیدا کیا گیا ہے کہ لوگ ہجرتوں پر مجبور کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری پر ڈنڈوں کی برسات ظلم و ستم کی انتہا ہے، ایسے میں حقوق انسانی کی تنظیموں کی خاموشی حالات کو اور زیادہ تکلیف دہ بنا دیتی ہے۔

جامع مسجد اہلحدیث سرینگر میں ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے لوگوں سے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، رب کی طرف رجوع اور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مقامی و عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف ہورہی ظلم و زیادتی پر اظہار افسوس کیا۔ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے مسلمانوں سے اتحاد و یکجہتی، مسلکی انتشار سے باہر آنے اور خون مسلم کی ارزانی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تعصب اور منافرت کا حال یہ ہے کہ مسلمانوں کے متعلق برداشت زیرو ٹالرنس کے غبارے سے ہوا بھی نکل چکی تھی مگر اب تو شہروں کے نام تک تبدیل کئے جارہے ہیں جو انتہائی پست اور منفی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدراس کے بعد قدیم و تاریخی شہر الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنا تعصب اور منافرت کے ماحول کو ہوا دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 756770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش