0
Tuesday 23 Oct 2018 18:22

بھارت کی سخت گیر پالیسی ناکام ہوچکی ہے، علی ساگر

بھارت کی سخت گیر پالیسی ناکام ہوچکی ہے، علی ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال کو مسلسل نظر انداز کرنے سے حالات انتہائی مخدوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شمال و جنوب میں خوف و دہشت، غم و غصہ، غیر یقینیت اور بے چینی کا ماحول مکمل طور پر سرایت کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز معصوموں کی ہلاکتوں اور بے اتنہا مظالم سے اہل کشمیر دم بخود ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں بھی عدم تحفظ کے شکار ہیں۔

نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وقت گذاری اور لیت و لعل کی پالیسی ترک کرے، ریاست میں مکمل امن و امان کے لئے مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کیلئے تمام بنیادی فریقوں کے ساتھ بامعنی، ٹھوس اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل شروع کرے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی زمینی صورتحال تسلیم کرنے سے کب تک گریز کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس رویہ سے یہ جنت بے نظیر پھر ایک بار شعلوں کی نذر ہوگئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی زور آزمائی کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور اس سخت گیر پالیسی کے اُلٹے نتائج سب کے سامنے عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو تسلیم کرے اور حالات کو سدھارنے کیلئے اختیار کئے گئے غلط اپروچ کو فوری طور پر ترک کرے۔
خبر کا کوڈ : 757476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش