0
Tuesday 23 Oct 2018 21:25

بہاولنگر میں مجلس عزاء پر پولیس کے حملے کیخلاف لاہور میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

بہاولنگر میں مجلس عزاء پر پولیس کے حملے کیخلاف لاہور میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ پر المصطفی لائرز فورم کے زیراہتمام بہاولنگر میں خواتین کی مجلس عزاء پر پولیس کے حملے، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مقدسات کی توہیین کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر اور مقامی ایس ایچ او کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین ’’لبیک یاحسینؑ، لبیک یا حسینؑ‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فوری طور پر بہاولنگر میں ہونیوالی اس پولیس گردی کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے بلا وجہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اسے فوری معطل کیا جائے اور اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیعہ شہریان لاہور کے سربراہ علامہ وقارالحسنین نقوی نے کہا کہ بہاولنگر فورٹ عباس میں پولیس گردی افسوسناک ہے، پولیس میں کالی بھیڑیں اور دہشتگردوں کے ہمدرد چھپے ہیں جن کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اور ڈی پی او کو معطل نہ کیا گیا تو ہم وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 757514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش