0
Thursday 25 Oct 2018 14:38

بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی جارحانہ ہے، میر واعظ عمر فاروق

بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی جارحانہ ہے، میر واعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے نوگام سرینگر میں ایک معرکہ آرائی کے دوران اعلٰی تعلیم یافتہ ایک اور اسکالر ڈاکٹر سبزار احمد صوفی اور عاصف احمد گجری کو خراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی سے عبارت رویہ کی وجہ سے اب کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان حق خودارادیت اور آزادی کی تحریک کو آگے بڑھانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہمارے ہزاروں جوان جس بلند نصب العین کے حصول کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔

حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ اُس کا تحفظ اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے جہاں یکسوئی اور استقامت کی ضرورت ہے وہاں قیادت اور قوم کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان قربانیوں کو پایہ تکمیل تک لے جانے کے لئے ہر سطح پر بھرپور عزم اور استقلال کا مظاہرہ کریں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر کے حوالے سے تلخ حقائق اور زمینی صورتحال کا ادراک اور احساس کرے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنی جارحانہ پالیسی میں تبدیلی لائے۔
خبر کا کوڈ : 757757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش