0
Thursday 25 Oct 2018 18:53

ضلع خیبر، وادی تیراہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا راہنما قتل

ضلع خیبر، وادی تیراہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا راہنما قتل
اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے دور آفتادہ پہاڑی علاقہ وادی تیراہ میں برقمبر خیل سے تعلق رکھنے والے قومی شرشتہ کے رہنما کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذراٸع کے مطابق تیراہ کے علاقے بھوٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی شرشتہ کے مشر مزاہ خان کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور آس پاس کے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ شرشتہ پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے شر کو دور کرنا یعنی علاقے میں امن قائم کرنا۔ قبائلی علاقوں بالخصوص ضلع خیبر میں اس کی قسم کی امن کمیٹیاں دہشت گرد واقعات کو روکنے اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے قائم کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش