0
Friday 26 Oct 2018 12:18

سرگودہا، 3153 پولیس اہلکار تعینات، 564 رضاکار بھی ڈیوٹی انجام دینگے

سرگودہا، 3153 پولیس اہلکار تعینات، 564 رضاکار بھی ڈیوٹی انجام دینگے
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سرگودہا ریجن میں 7 جلوس اور 6 مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔ ریجن میں کل 41 جلوس اور 61 مجالس کا انعقاد کیا جائیگا، 3153 پولیس ملازمین اور 564 قومی رضاکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ آر پی او سلطان احمد چوہدری نے بتایا کہ سرگودھا ریجن میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 4 سطحی سکیورٹی فراہم کی جائیگی، جلوس اور مجالس میں شریک ہونے کیلئے سنگل انٹری دی جائیگی، متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاروں کے ذریعہ سے بند کیا جائے گا، فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا استعمال، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعہ سے چیکنگ، ویڈیو ریکارڈنگ اور مناسب روشنی کا انتظام بھی کیا جائیگا، زبان بندی اور اضلاع میں داخلے پر پابندی پر عملدر آمد کیا جائیگا، 41 جلوسوں میں سے 7 بڑے جلوس نکالے جا ئینگے، جو کہ اے کیٹگری میں شامل ہیں، جبکہ 61 مجالس میں سے اے کیٹگری کی 6 مجالس بھی منعقد کی جائیں گئی، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 3153 پولیس افسران و ملازمان اور 564 پولیس قومی رضاکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گئے۔
خبر کا کوڈ : 757909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش