0
Friday 2 Nov 2018 23:34

جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل پہ بھی قاتلانہ حملہ

جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل پہ بھی قاتلانہ حملہ
اسلام ٹائمز۔ جنرل حمید گل مرحوم  کے صاحبزادے عبداللہ گل پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا ہے، عبداللہ گل حملے میں محفوظ رہے۔ عبداللہ گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی رہائش گاہ سے راولپنڈی مولانا سمیع الحق مرحوم کے گھر جا رہے تھے، جب اسلام آباد ہائی وے پر نامعلوم موٹر سائکل سوار نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ عبداللہ گل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی گئی، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گاڑی میں اکیلے تھے، نامعلوم موٹر سائکل سوار کی جانب سے فائرنگ کرنے پر انہوں نے جیپ کچے راستے پر اتار کر رفتار مزید تیز کر دی۔

انہوں نے بتایا کے ان کی گاڑی پر کئی فائر لگے لیکن وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اس وقت سفاری ہسپتال میں موجود ہیں، جہاں مولانا سمیع الحق مرحوم کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس اب تک واقعے سے بے خبر ہے۔ دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ 15 پر تاحال کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ تھانہ کورال نے بھی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کورال انسپکٹر قاسم نیازی نے کہا ہے کہ پولیس کو اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 759141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش