0
Saturday 3 Nov 2018 13:27

مولانا سمیع الحق کو افغان حکومت سے خطرہ تھا، بیٹا مولانا حامد الحق

مولانا سمیع الحق کو افغان حکومت سے خطرہ تھا، بیٹا مولانا حامد الحق
اسلام ٹائمز۔ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور مختلف طاقتوں کی جانب سے والد کو خطرہ تھا کیوں کہ والد صاحب افغانستان کو امریکا کے تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ والد صاحب کو افغان حکومت اور مختلف طاقتوں کی جانب سے خطرہ تھا، کیوں کہ وہ افغانستان کو امریکا کے تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے، جبکہ ہمیں ملکی خفیہ اداروں نے بھی کئی بار بتایا تھا کہ مولانا سمیع الحق بین الاقوامی خفیہ اداروں کے ہدف پر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا، جبکہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، تاہم مولانا صاحب سکیورٹی کو پسند نہیں کرتے تھے اس لئے سفر میں ان کے ساتھ  دوستوں کے علاوہ کوئی سکیورٹی اہلکار نہیں ہوتا تھا۔ مولانا حامد الحق نے مزید کہا کہ ایسی قوتیں جو ملک میں اسلام کا غلبہ نہیں چاہتیں، جو جہاد مخالف ہیں، جو مدرسوں اور خانقاہوں کی مخالفت کرتے ہیں وہی طاقتیں اس قتل میں ملوث ہیں۔ میں اس موقع پر مولانا سمیع الحق کے چاہنے والے کارکنان اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور دشمن قوتوں کو تنقید کا موقع نہ دیں، پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں، ایک تنکے کا بھی نقصان نہ ہونے پائے۔
خبر کا کوڈ : 759200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش