0
Wednesday 7 Nov 2018 19:43

وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی دھاندلی کے چیئرمین منتخب

وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی دھاندلی کے چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کو عام انتخابات 2018ء میں مبینہ بے ضابطگیوں کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ عام انتخابات 2018ء میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پرویز خٹک کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ کمیٹی ممبران نے ضوابط کار طے کرنے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی جسے چیئرمین نے منظور کرلیا۔ ذیلی کمیٹی 8 ممبران پرمشتمل ہوگی جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی یکساں نمائندگی ہوگی۔ ذیلی کمیٹی ضوابط کار کے حوالہ سے دو ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے گی جبکہ کمیٹی کے ممبران کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی پرویز خٹک نے کہا کہ کمیٹی اپنی تشکیل کے مقاصد کے حصول کیلئے جامع ضابطہ کار طے کریگی۔ کمیٹی کا صرف ایک ہی منتخب چیئرمین ہوگا، شریک چیئرمین بنانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔
خبر کا کوڈ : 759922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش