0
Friday 9 Nov 2018 10:10

مصور پاکستان، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

مصور پاکستان، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج شاعر مشرق، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کا 141واں یوم پیدائش عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے گئے۔ شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔ 1930ء میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخ خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔ علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسٹیشن کمانڈرنیوی کموڈورنعمت اللہ اور ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال ؒ کا پیغام امید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے۔ گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان رینجرز نے گارڈز کے فرائض پاک نیوی کے سپرد کیے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث مزار اقبال پر عام عوام کا داخلہ بند رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 760162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش