0
Sunday 11 Nov 2018 19:31

امریکہ نے ہم سے پوچھ پر افغانستان پر حملہ نہیں کیا تھا، فواد چودھری

امریکہ نے ہم سے پوچھ پر افغانستان پر حملہ نہیں کیا تھا، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مذہب کے نام پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، جس کو نبی کی ذات سے عشق نہیں وہ مومن ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، نظریات کی لڑائی بندوق سے نہیں دلائل سے جیتی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ ہر ہفتے ایک نیا مسئلہ نکال کر سیاست چمکاتے ہیں، یہ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر بحران پیدا کر رہے ہیں، ہمارے ہاں سیاسی نہیں، فکری بحران ہے، ہم مایوسی کی طرف نہیں بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسول ہیں، وزیراعظم پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے مدارس میں پڑھنے والے بچوں کی بہتری کی بات کی، موجودہ حکومت پاکستان کی مذہبی قیادت کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی، صوفیائے کرام نے پاکستان کی دھرتی کو فیض بخشا، ہمارے مذہبی اکابرین کو اس نظریاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نظریات کی لڑائی کو ان ہاتھوں میں جانے سے روکیں گے جو ہمارے مذہب کی خدمت نہیں کر رہے، ملک کی مذہبی قیادت سے درخواست ہے کہ ریاست کیساتھ کھڑے ہوں، ریاست جب تک تمام مسالک کو برابری کا ماحول نہ دے، مسائل حل نہیں ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سویت یونین نے افغانستان پر قبضہ پاکستان سے پوچھ کر نہیں کیا، امریکا نے افغانستان پر حملہ پاکستان سے پوچھ کر تو نہیں کیا، افغانستان میں لیڈر شپ کو مار دیا گیا یا سکرین سے غائب کر دیا گیا، ان تمام واقعات سے پاکستان پر اثرات پڑے۔
خبر کا کوڈ : 760565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش