0
Monday 12 Nov 2018 11:29

خاشقجی قتل کیس کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی وجہ بننے نہیں دیا جائے گا، فرانس

خاشقجی قتل کیس کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی وجہ بننے نہیں دیا جائے گا، فرانس
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی حکام نے کہاہے کہ صدر میکرون کی جانب سے دیے گئے یورپی فوج کی ضرورت کے بیان کی امریکی ہم منصب نے غلط تشریح کی، پیرس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس غلط فہمی کو دور کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدارتی دفتر کے اہلکار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی بہت بہت تعمیری رہی، صدارتی محل کے حکام نے مزید بتایا کہ صدر میکرون کے یورپی فوج کی ضرورت کے بیان پر امریکی ہم منصب کا رد عمل غلط فہمی کی بنیاد پر تھا۔ حکام کے مطابق امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کو کہاکہ ہم اس سے زیادہ قریب ہیں، جتنے دکھائی دیتے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں صدور نے سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلی تحقیقات پر اتفاق کیا۔ فرانسیسی صدارتی حکام کے مطابق خاشقجی کے قتل کیس کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی وجہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے سیاسی حل تلاش کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے یورپی دفاع پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ اْن کی بات چیت میں شام اور ایران کے معاملات بھی شامل تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 760675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش