0
Tuesday 13 Nov 2018 20:34

ملین مارچ کی تیاریاں جاری، علماء سے رابطے، وفد کی راغب نعیمی سے ملاقات

ملین مارچ کی تیاریاں جاری، علماء سے رابطے، وفد کی راغب نعیمی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ مولانا عطاء الرحمن نے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب نعیمی کو طلباء سمیت ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ سینیٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ 15 نومبر کو لاہور میں تاریخ ساز ملین مارچ ہوگا، اس ملین مارچ میں تمام مذہبی قائدین کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات کرنیوالے وفد میں شاہ اویس نورانی، مولانا امجد خان، مولانا خلیل الرحمن، بلال احمد میر، حاجی منظور آفریدی، حاجی عبدالرحمن، رفیع الدین سمیت دیگر شریک تھے۔ بعدازاں وفد نے لاہور کی مال روڈ کا بھی دورہ کیا اور ملین مارچ کے روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع  پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی ملاقات کا شیڈول طے کیا اور کل ضلعی انتظامیہ اور سی سی پی او سے ایم ایم اے کا خصوصی وفد ملاقات کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 760970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش