0
Wednesday 14 Nov 2018 16:36

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر ملتان سمیت ملک بھر میں تقریبات ہونگی، خواجہ رضوان عالم

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر ملتان سمیت ملک بھر میں تقریبات ہونگی، خواجہ رضوان عالم
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا کی رہائشگاہ پر 30 نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، ایم سلیم راجہ، ریاض رضا، چوہدری یاسین، مرزا نذیر بیگ، شیخ عمران ٹیپو نے کہا کہ پاکستان کی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سکھر میں منائی جائے گی اور اس کے علاوہ ملتان سمیت پاکستان کے ہر ضلع میں تقریبات منائی جائیں گی، 30 نومبر کو یوم تاسیس کے حوالے سے سکھر میں ہونے والا جلسہ یہ ثابت کر دے گا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان میں بسنے والے ہر طبقہ فکر کیلئے امید کی کرن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش