0
Thursday 15 Nov 2018 09:13

آفریدی کے متنازعہ بیان پر وزیراعظم آزادکشمیر کی تنقید

آفریدی کے متنازعہ بیان پر وزیراعظم آزادکشمیر کی تنقید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ لگتا ہے شاہد آفریدی نے انڈین پریمئیر لیگ کھیلنی ہے اس لئے کشمیر سے متعلق ایسی باتیں کی گئی ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق خان نے کہا کہ کشمیر حساس معاملہ ہے، آفریدی کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلیں، کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ راجہ فاروق خان نے کہا کہ اقوام عالم بھارتی مظالم سے آگاہ ہیں، انہیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتخابات قریب ہیں اس لئے وہ ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش ویڈیو کلپ میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کشمیر کوئی ایشو نہیں دنیا نے اسے ایشو بنایا ہوا ہے، پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، اسے کشمیر نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیریوں کو دے دو تاکہ انسانیت بچے۔
خبر کا کوڈ : 761306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش