0
Wednesday 14 Nov 2018 19:09

یقین رکھتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، شاہد آفریدی

یقین رکھتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، شاہد آفریدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے وضاحتی بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انہیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیئے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیئے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے ہیں، انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے، کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہیئے۔ وہاں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی ان کی ویڈیو نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، میں نے پہلے کیا کچھ کہا اسے کاٹ کر چلایا جا رہا ہے۔ قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ظالمانہ قبضے میں کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل ضروری ہے، ہر پاکستانی کی طرح میں بھی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 761224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش