0
Friday 16 Nov 2018 09:36

مقبوضہ کشمیر, 1900 بچے پتھراؤ کے بےبنیاد مقدمات میں قید

مقبوضہ کشمیر, 1900 بچے پتھراؤ کے بےبنیاد مقدمات میں قید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 1900 بچے قابض بھارتی فورسز پر پتھراؤ کے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔ حریت قیادت نے پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر 17نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کشمیری قیادت نے بھارت کی در پردہ مذاکرات کی کوشش ناکام بنا دی، 4 نکاتی فارمولہ یکسر مسترد کر دیا۔ کیرن اور اکھنور سیکٹر میں شہید نوجوانوں کی شناخت نہ ہو سکی، وادی میں سوگ کی فضا، احتجاج اور جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جوینل جسٹس بورڈ سرینگر کے مطابق سرینگر میں 330، بارہمولہ 210، بانڈی پورہ میں 118، کولگام 113، کپواڑہ103، بڈگام93، شوپیاں 91، ضلع اسلام آباد میں 83 ،پلوامہ 61 اور ضلع گاندر بل میں 24 کم عمر بچوں کے خلاف پتھراؤ کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں کشمیری خاتون کو دو بھائیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تین نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں فضا سوگوار رہی۔ مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 761499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش