0
Tuesday 20 Nov 2018 22:35

کراچی میں کم عمر ڈرائیور کیخلاف کریک ڈاﺅن، درجنو ں بچے زیرِ حراست

کراچی میں کم عمر ڈرائیور کیخلاف کریک ڈاﺅن، درجنو ں بچے زیرِ حراست
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے، شہر کے مختلف ٹریفک سیکشنز کی پولیس نے درجنوں بچوں کو حراست میں لے کر موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ پولیس حکام کے ہدایت پر کراچی میں میٹروپول پر واقع کینٹ ٹریفک سیکشن پولیس نے تین طالب علموں سمیت آٹھ بچوں کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں ضبط کیں، جن میں سے دو کم عمر ڈرائیور کو جرمانہ کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کیا۔ ٹریفک سیکشن کینٹ کے انچارج انسپکٹر مہتاب کے مطابق کم عمر بچے حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں، جس میں کئی کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم جاری ہے اور اب تک اسکولوں کے 3 طالبعلم سمیت آٹھ بچوں کو حراست میں لیا، ان کی موٹرسائیکلیں ضبط کر لیں اور انہیں جرمانے کئے گئے۔ پولیس نے ان بچوں کو ٹریفک سیکشنز میں بٹھا رکھا تھا اور فون کرکے ان کے والدین کو بلوایا گیا، دو بچوں کے والدین نے خود ٹریفک سیکشن پہنچ کر بچوں کو کیے گئے جرمانوں کے چالان جمع کرائے، پولیس سے معذرت کی اور بچے اور موٹر سائیکل لے کر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 762428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش