0
Sunday 25 Nov 2018 16:31

قاسم شمسی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

قاسم شمسی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں قاسم شمسی کو نیا میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ آئی ایس او کے علی رضا آباد مرقدِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر ہونیوالے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن رحمت للعالمین کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا، ڈاکٹر عقیل موسٰی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ گذشتہ رات مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور آج دن کا آغاز ہوتے ہوئے پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی اور سابق صوبائی صدر اویس رضا کے نام پیش کئے گئے۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر انصر مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور قاسم بھائی قدم بڑھائو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 763152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش