0
Monday 26 Nov 2018 21:06

تبلیغی مرکز رائیونڈ کے خطیب مولانا محمد جمیل بھی انتقال کر گئے

تبلیغی مرکز رائیونڈ کے خطیب مولانا محمد جمیل بھی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ عالمی تبلیغی جماعت کا ایک اور نقصان ہو گیا۔ جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات کے بعد تبلیغی مرکز رائیونڈ کے خطیب اور امام جمعہ مولانا محمد جمیل بھی راہی عدم ہو گئے۔ مولانا محمد جمیل گزشتہ 30 برس سے تبلیغی مرکز رائیونڈ میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مولانا محمد جمیل کو دل کے عارضے کے بعد لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم محمد جمیل کی نماز جنازہ کل بروز منگل بعد از نماز مغرب تبلیغی مرکز رائیونڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم مولانا محمد جمیل کی عمر 70 برس تھی اور وہ حاجی عبدالوہاب کے قریب ترین ساتھی سمجھے جاتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 763332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش