0
Saturday 1 Dec 2018 20:47

امریکہ کو خادمین حرمین شریف کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دینگے، جمعیت اہلحدیث

امریکہ کو خادمین حرمین شریف کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دینگے، جمعیت اہلحدیث
اسلام ٹائمز۔ ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیر صدارت مرکزی نائب امیر مولانا عبدالعلیم یزدانی مرحوم اور ناظم صوبہ پنجاب میاں محمود عباس مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین سیمینار مرکز اہلحدیث لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی قائم مقام امیر الشیخ علی محمد ابوتراب تھے۔ رانا محمد شفیق پسروری، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی، مولانا عبدالرشید حجازی، پروفیسر عبدالستار حامد، حافظ محمد یونس آزاد، حافظ فیصل افضل شیخ، حافظ سلمان اعظم اور دیگر مقررین نے دونوں مرحوم رہنماؤں کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلک اہلحدیث کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے فرزندان توحید کے اتحاد اور اسلام کے صحیح چہرے کو پیش کرنے کی زندگی بھر جدوجہد کی اور امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے۔ انہوں نے تنظیمی مصروفیات کو ترجیح دی اور خادم الحرمین شریفین کی پالیسیوں اور حرمین شریفین کی تقدس کے دفاع کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ عالم اسلام سعودی عرب کے دفاع کیلئے میدان عمل میں ہے، دہشتگردوں کے سرپرست یا امریکہ کسی کو خادم الحرمین شریفین کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 764338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش