0
Monday 3 Dec 2018 11:39

کراچی، ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب چوری کی کار میں دھماکہ

کراچی، ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب چوری کی کار میں دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں کھڑی کار میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد گاڑی آگ لگنے کی وجہ سے مکمل تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مہران کار ثناءاللہ نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے اور گذشتہ روز جمشید کوارٹر سے کل رات 10 بجے چوری ہوئی تھی۔ حنا نامی خاتون نے تھانے میں کار چوری کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ سلنڈر دھماکے کے بعد گاڑی کے سکریپ سے مزید 6 چھوٹے سلنڈر ملے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی طارق دھاریجو نے کہا ہے کہ ڈیفنس دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی رات کو چوری ہوئی، دھماکے میں دس گھنٹے کا فرق ہے۔
خبر کا کوڈ : 764563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش